پڑھیں! دنیا کی بہترین کتابوں کی سمری اردو میں

Main or Mera Pakistan

Author : Imran Khan

اس کتاب کے مصنف اور موجودہ وزیراعظمِ پاکستان ،عمران خان کی پیدائش ۲۵ نومبر ۱۹۵۲ءکوپاکستان کے شہر لاہور میں ہوئی۔وہ پشتونوں کے مشہور قبیلے نیازی سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کی والدہ ایک اور پشتون قبیلہ برکی سے تعلق رکھتی تھیں۔وہ اکرام اللہ خان نیازی کے اکلوتے بیٹے ہیں۔جوانی میں عمران ایک خاموش طبیعت اور شرمیلے نوجوان تھے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور اور پھررائل گرائمر سکول ویلسٹر انگلینڈ میں اور بعد میں کیبل کالج آکسفورڈ میں حاصل کی۔انہوں نے ۱۳ سال کی عمر میں کرکٹ کھیلنا شروع کی۔
انہوں نے ۱۹۸۲ء  اور ۱۹۹۲ء  کے درمیان قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرانجام دئیے۔خاص طور پر ان کی قیادت میں۱۹۹۲ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو فتح حاصل ہوئی۔اس فتح کے بعد اسی سال انہوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

عمران خان پاکستانی سیاستدان اور سابقہ کرکٹ کھلاڑی جو پاکستان کے موجودہ بائیسویں وزیرِ اعظم ہیں اور ساتھ ہی وہ موجودہ وزیرِ داخلہ بھی ہیں۔ وہ پاکستان تحریکِ انصاف کے خالق اور سربراہ ہیں۔

Login To Read Listen Watch
0 0 2

کمال ذہانت سے لکھی گئی یہ کتاب پاکستان کی تاریخ اور مصنف کی آپ بیتی کا حسین امتزاج ہے۔یہ ہر اس چیلنج کی داستان ہے، جو اول کرکٹ اور بعد میں انسانی خدمت کی مہمات میں انہیں پیش آئے۔ان امتحانوں سے جو سبق سیکھے ان سے سیاست کے میدان میں ان کے داخلے کا ماحول مرتب ہوا۔زیرِ نظر کتاب سادہ الفاظ میں بیان کی گئی ایک دلکش کہانی ہے۔ یہ پاکستانی قوم کے طرزِ حیات اور سیاست کے علاوہ عظیم کھلاڑی کی ناکامیوں اور فتوحات کی داستان بھی ہے۔مصنف کی یہ تحریر اپنی خود نوشت پر مبنی ایک تاریخی دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے۔اس میں مصنف نے اپنا بچپن، جوانی، تعلیم اور زندگی میں رونما ہونے والے تقریباً تمام واقعات تحریر کئے ہیں۔مصنف نے پاکستان کے سیاسی، داخلی، خارجی اور معاشرتی معاملات پر روشنی ڈالی ہے۔

 

  • Saul Bellow

    JUNE 20, 2015

    Lorem ipsum dolor sit amet, consetetur sadipscing elitr, sed diam nonumy eirmod tempor invidunt ut labore et dolore magna aliquyam erat, sed diam voluptua. At vero eos et accusam et justo duo dolores et ea rebum. Stet clita kasd gubergren, no sea takimata sanctus est Lorem ipsum dolor sit amet.

    Reply
  • Saul Bellow

    JUNE 20, 2015

    Lorem ipsum dolor sit amet, consetetur sadipscing elitr, sed diam nonumy eirmod tempor invidunt ut labore et dolore magna aliquyam erat, sed diam voluptua. At vero eos et accusam et justo duo dolores et ea rebum. Stet clita kasd gubergren, no sea takimata sanctus est Lorem ipsum dolor sit amet.

    Reply