پڑھیں! دنیا کی بہترین کتابوں کی سمری اردو میں

Mard-i-Abresham

Author : Bano Qudsia

آپا بانو قدسیہ اردو اور پنجابی زبان کی مشہورو معروف ناول نگار، افسانہ نگار اور ڈراما نویس تھیں۔ انہوں نے اپنے ناول راجہ گدھ سے خاصی شہرت پائی۔آپ ۲۸ نومبر ۱۹۲۸ کو انڈیا کے شہرفیروزپور میں پیدا ہوئیں۔آپ کے والد چوہدری بدرالزمان چٹھہ زراعت میں بیچلر کی ڈگری رکھتے تھے۔اُن کا انتقال بانوقدسیہ کی چھوٹی عمر میں ہی ہوگیاتھا جبکہ ابھی بانو قدسیہ محض ساڑھے تین برس کی تھیں۔تقسیمِ ہند کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ لاہور آگئیں۔بانو قدسیہ کی شادی مشہور ناول نگار، ڈراما نویس و افسانہ نگاراشفاق احمد سے ہوئی۔انہوں نے اپنے کالج کے میگزین اور دوسرے رسائل کیلئے بہت کچھ لکھا۔ انہوں نے کنیئرڈ کالج برائے لاہور سے ریاضیات اور اقتصادیات میں گریجوایشن کی اور بعد ازاں گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے اردو کی ڈگری حاصل کی۔

Login To Read Listen Watch
0 0 0

زیرِ نظر کتاب قدرت اللہ شہاب کی ذاتی اور نجی زندگی پر تحریر کی گئی ہے جس کومصنفہ نے ’’مردِ ابریشم‘‘ کا نام دیا ہے۔کتاب کی مصنفہ بانو قدسیہ ہیں ۔ وہ اشفاق احمد خان کی شریکِ حیات تھیں جو کہ بذاتِ خود پاکستان کے بہت بڑے ادیب اور تنقید نگار تھے۔ مصنفہ نے اپنے شوہر اشفاق احمدخان کی فرمائش پر قدرت شہاب کی ذاتی اور نجی زندگی کے حالات کو اپنے الفاظ میں قلمبند کیا ہے۔ مصنفہ کے شوہر اشفاق احمد خان اور قدرت اللہ شہاب کی آپس میں گہری دلی وابستگی اور گھریلو مراسم تھے ۔اس تعلق اور آشنائی کی بناء پر مصنفہ کو قدرت اللہ شہاب کو قریب سے دیکھنے کا موقعہ ملا ۔ زیرِ نظر کتاب میں مصنفہ نے اشفاق احمد خان او رقدرت اللہ شہاب اور ان کے احباب کے کرداراور حالات و واقعات بیان کئے ہیں۔

  • Saul Bellow

    JUNE 20, 2015

    Lorem ipsum dolor sit amet, consetetur sadipscing elitr, sed diam nonumy eirmod tempor invidunt ut labore et dolore magna aliquyam erat, sed diam voluptua. At vero eos et accusam et justo duo dolores et ea rebum. Stet clita kasd gubergren, no sea takimata sanctus est Lorem ipsum dolor sit amet.

    Reply
  • Saul Bellow

    JUNE 20, 2015

    Lorem ipsum dolor sit amet, consetetur sadipscing elitr, sed diam nonumy eirmod tempor invidunt ut labore et dolore magna aliquyam erat, sed diam voluptua. At vero eos et accusam et justo duo dolores et ea rebum. Stet clita kasd gubergren, no sea takimata sanctus est Lorem ipsum dolor sit amet.

    Reply